ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی میزائل پروگرام کے حامیوں کیخلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: روس

ماسکو:روسی اعلی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی میزائل پروگرام کی حمایت کی وجہ سے روس، ترکی، چین اور عراق کے 13 حکام اور تنظیموں کیخلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ان خیالات کا اظہار روس کی پارلیمنٹ دوما کے کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ "لئو نید سلوتسکی” نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے پابندیوں کو دنیا پر اپنے مفادات مسلط کرنے اور اپنے ملکی قوانین کے بین الاقوامی اطلاق کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ بنایا ہے۔

روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ روس، چین، ترکی اورعراق کے 13 حکام اور تنظیموں کیخلاف امریکی نئی پابندیاں، ایران، شمالی کوریا اور شام سے متعلق امریکی عدم انکشافی قانون کے مطابق عائد کی گئی ہیں اور یہ کشیدگی کی ایک نئی لہر کا باعث بن سکتی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والے 13 غیرملکی ادارے بلیک لسٹ کردیے ہیں۔ان میں چین، عراق، روس اور ترکی کے ادارے اور افراد شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ کیے جانے والے اداروں اور شخصیات میں چین اور ترکی کی پانچ کمپنیاں یا افراد شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …