جمعہ , 10 اپریل 2020

ایرانی حکام یہ اطلاع دیتے ہیں کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں؛ ایران سچ بولنے والا ملک ہے؛کروشین سفارتخانے کا بیان

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم کروشین سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ایرانی حکام کی خبر کی اشاعت خود اظہار حقیقت کی ایک اہم علامت ہے۔اس بیان میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے اقدمات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ جب ایرانی حکام یہ اطلاع دیتے ہیں کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں تو یہ نہ صرف حقیقت کو چھپانے کی بات ہے  بلکہ دنیا میں اس کی بے پناہ عکاسی کی وجہ سے یہ سچ بتانے کی ایک اہم علامت ہے۔کروشین سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب سے چین کرونا وائرس سے متاثر ہوگیا تب سے اسلامی جمہوریہ ایران نے اس کیخلاف مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گئے کیونکہ عوام کی صحت کا تحفظ اور عالمی ادارہ صحت کے قوانین کا نفاذ، بہت ضروری اور اہم ہے۔

کروشین سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بارہا عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ایرانی اقدامات اور صلاحیتوں کو سراہا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 75 ہزار چینی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 701 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق بھی اب تک ملک کے اندر کرونا وائرس کا شکار 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آج بشریت کو ایک منجی کی سخت ضرورت کا احساس ہے: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے نیمۂ شعبان اور منجی عالم بشریت، فرزند رسول امام مہدی علیہ …