منگل , 23 اپریل 2024

شام میں ایرانی مفادات کےخلاف ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکام کی حالیہ دھمکیوں کے رد عمل میں کہا کہ ہم علاقے اور شام میں ایرانی مفادات کےخلاف ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے غاصب صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ ماھیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 70 سالوں کے دوران اس غاصب حکومت کی بنیاد فلسطینی سرزمین اور ہمسایہ ممالک پر قبضے، قتل و غارتگری، لوٹ ماراور جارحیت پر رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی شام کی دعوت اور شامی حکومت  کی ہم آہنگی سے ہے اور وہاں ہمارا مقصد امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا خاتمہ ہے۔سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی سلامتی اورعلاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ساتھ ہی اپنی سرزمین کیخلاف ہرقسم کے احمقانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے ک صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنٹ نے حالیہ دنوں میں دعوی کیا تھا کہ ان کا مقصد آئندہ 12 مہینوں تک شام میں ایران کی موجودگی کا خاتمہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …