جمعہ , 19 اپریل 2024

مشتاق مہر آئی جی سندھ تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کر دیا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔ گریڈ 22 کے مشتاق مہر اس وقت آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے بھی 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ کام کیا ہے۔اس سے قبل رواں ہفتے 24 فروری کو سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام کو ہٹانے کے لیے درخواست لکھی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سید کلیم امام کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاق کو سپرد کرنے کی منظوری دی تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر، کامران فضل، انعام غنی اور ثنا اللہ عباسی کے نام نئے آئی جی کے لیے بھیجے گئے تھے تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …