جمعہ , 10 اپریل 2020

برطانوی میڈیا نے بورس جانسن کو ’پارٹ ٹائم‘ وزیراعظم کا لقب دے دیا

لندن: برطانوی میڈیا نے وزیراعظم بورس جانسن کو ’پارٹ ٹائم‘ وزیراعظم کا لقب دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس پر ہنگامی اجلاس آئند ہفتے لانے پر بورس جانسن پر تنقید کی جارہی ہے اور برطانوی وزیراعظم کو پارٹ ٹائم وزیراعظم کا لقب دیا گیا ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس کے 19 نئے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، برطانیہ میں کرونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جاپانی محکمہ صحت نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برطانوی شہری کی ہلاکت جاپان میں ہوئی، کروناوائرس سے اب تک 6 جہاز کے مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔دو روز قبل برطانوی چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

افغان فضائیہ کے حملوں میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کی فضائیہ کے حملوں میں 2 مغربی صوبوں میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک …