ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیبی فوج نے ترکی کا فضائی حملہ پسپا کر دیا

لیبیا کی نیشنل آرمی نے بتایا کہ اس کے فضائی دفاع نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں فوجی ٹھکانوں پر ترکی کا ایک بڑا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ طرابلس میں قومی وفاقی حکومت کی مدد کے لیے موجود ترک فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے سے چھ مسلح ڈرون طیاروں کی مدد سے نیشنل آرمی کے مراکز پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔لیبی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال اپریل سے دارالحکومت طرابلس قومی وفاق حکومت سے واپسی کے لیے جاری آپریشن کے دوران ترکی کا لیبی فوج پر اب تک کا یہ سب سے بڑا حملہ تھا مگر سے ناکام بنا دیا گیا۔

قبل ازیں لیبی فوج نے منگل اور بدھ کے ایام میں ترکی کے دور ڈرون طیاروں کو فائرنگ کر کے مار گرایا تھا۔ قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز ترکی سے حاصل کردہ ڈرون طیاروں کا بہ کثرت استعمال کرتی ہیں۔ کل جمعہ کے روز بھی لیبی فوج اور قومی وفاق کی وفاودار فورسز کے درمیان کئی مقامات پرخون ریز جھڑپیں ہوئیں۔ قبل ازیں لیبی فوج نے 7 ترک فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …