ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا وائرس کی روک تھام، چین کی ایران کو دوسری طبی کھیپ روانہ

بیجنگ: چین کی جانب سے ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے دوسری طبی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔چینی حکومت کی جانب سے ایران میں کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے روکنے کیلیے دوسری امدادی کھیپ روانہ ہو گئی ہے جو کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 5 ہزار کیٹس اور آکسیجن بنانے والے مشین پر مشتمل ہے۔قابل ذکر ہے کہگزشتہ روز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طورپر ملک کے اندر 388 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …