ہفتہ , 20 اپریل 2024

میانمار فوج نے جھڑپ میں5 روہنگیا مسلمانوں کو ہلاک کردیا

کراچی: میانمار کی فوج نے جھڑپ میں 5روہنگیا مسلمانوں کوشہید کردیا ، تفصیلات کے مطابق میانمار کی سکیورٹی فورسز اور روہنگیا برادری کے افراد کے مابین ایک تازہ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ روہنگیا مسلمان جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ تازہ خونریزی کا واقعہ صوبے راکھین میں ہفتے کے روز پیش آیا ۔حکومتی اہلکاروں نے اس تازہ کارروائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ دوسری طرف اراکان باغیوں نے ان اموات کو شہری ہلاکتیں قرار دے کر ان کی ذمہ داری میانمار کی سکیورٹی فورسز پر عائد کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …