ہفتہ , 20 اپریل 2024

بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے سربراہ کا ایرانی نامور ویٹ لفٹر کے انتقال پر تعزیتی پیغام

تہران:بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے سربراہ اینڈریو پارسنز نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی معذور ویٹ لفٹر اور دنیا کے سب سے طاقتور معذور کھیلاڑی "سیامند رحمان”کی اچانک موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ہائی ہیوی ویٹ لفٹر اور پیرالمپک کے سب سے طاقتور کھیلاڑی کو آج بروز اتوار کو گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور چل بسے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیامند رحمان نے ریو میں منعقدہ 2016 پیرا اولمپک مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 310 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر نئی تاریخ رقم کرلی۔اس کے بعد انہوں نے قازقستان میں منعقدہ 2019 عالمی پارولفٹنگ مقابلوں کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رحمان نے لندن میں منعقدہ 2012 پیرا اولمپک مقابلوں کے طلائی تمغے سمیت ریو میں منعقدہ 2016 کے پیرا المپک مقابلوں کے طلائی تمغے کو حاصل کیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف عالمی مقابلوں میں 5 طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔انہوں نے ایشیایی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عرصوں میں 3 طلائی تمغموں کو اپنے نام کرلیا تھا۔واضح رہے کہ سیامند رحمان 1988ء ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر اشنویہ میں پیدا ہوگئے اور 2009ء میں ایرانی معذور قومی پاورلفٹنگ ٹیم میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …