جمعرات , 25 اپریل 2024

برازیل : "ایمیزون” جنگل میں کشتی ڈوبنے سے 18 مسافر ہلاک،30 لاپتہ

برازیل میں ”ایمیزون“ کے بارشوں والے جنگل میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 18مسافر ہلاک ہوگئے ۔ برازیلی حکام نے پیر کو بتایا کہ اینا کروولین ۔ تھر ی گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے کردریائے جیری سے گزر رہی تھی کہ اچانک بھنور میں پھنس گئی اور 18 مسافر پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔ 46 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 30 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی شمال مشرقی برازیل میں واقع اماپا کے صدر مقام میکیپا شہر سے روانہ ہوئی تھی اور اس کی منزل 36 گھنٹے کی مسافت پر ہمسایہ ریاست پیرا کا مقام سنٹریم تھی۔ ریسکیو آپریشن میںہیلی کاپٹروں ، طیاروں اور غوطہ خوروں نے حصہ لیا اور طویل مسافت کے باعث امدادی کارروائی میں 9 گھنٹے لگے ۔ برازیل کی بحریہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ برازیلی ریاست اماپا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین میں 3، 7اور11سال کی لڑکیاں شامل ہیں۔ زندہ بچنے والی مسافر وانڈرلیہ مونٹیرو نے نیوز سائٹ جی ون کو بتایا کہ کشتی کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اور کشتی نے اس کے ساتھ لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔ اس نے بتایا کہ اس نے اپنے شوہر اور 11 سالہ بیٹے کے ساتھ چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں اور کچھ فاصلے پر کشتی کو ڈوبتے دیکھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …