اتوار , 29 مارچ 2020

اردن اور مراکش میں کرونا وائرس کی تصدیق

چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس افریقی عرب ملک مراکش اور مشرق وسطیٰ میں اردن تک پہنچ گیا ہے۔مراکش کی وزارت صحت کی طرف سے کل سوموار کے روز جاری ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اٹلی سے آنے والے ایک مراکشی شہری کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے علاج کے لیے الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے متاثرہ مریض کو دارالبیضاء شہر میں مالائی یوسف اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔قبل ازیں مراکشی وزیر صحت خالد آیت الطالب نے کرونا کے ملک میں داخلے کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ادھر کرونا سے جڑی ایک دوسری خبر میں بتایا گیا ہے کہ اردن میں بھی کرونا وائرس سے ایک شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں لاک ڈاؤن: روزگار کے خاتمے، بھوک کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب …