ہفتہ , 20 اپریل 2024

قومی فٹبال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا ایرانی شائقین کا شکریہ

تہران: پرتگال سے تعلق رکھنے والے ایران کے سابق ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ میرا دل ہمیشہ ایران کیساتھ دھڑکتا رہتا ہے اور میں تمام ایرانی فٹبال شائقین کی محبت کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے اپنی سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام میں تمام ایرانی اور پرتگالی فٹبال شائقین سے ان سے اظہار محبت پر شکریہ ادا کیا۔کارلوس غیروژ نے مزید کہا کہ ہمارا سب کا ایک مشترکہ فرض ہے اور وہ یہ ہے کہ فٹبال شائقین کو خوش رکھیں اور ساتھ ہی بڑے جوش اوز جذبے کیساتھ قومی فٹبال ٹیم کی ترقی کی کوشش کریں۔انہون نے ایران میں موجود ان کے تمام دوستوں اور ساتھ ہی فٹبال شائقین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کردیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پرتگالی ہیڈ کوچ "کارلوس غیروژ”، 8 سال کیلئے ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد کولمبو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …