جمعرات , 25 اپریل 2024

انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

انڈونیشیا میں ماﺅنٹ میراپی آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔انڈونیشیئن ذرائع ابلاغ کے مطابقانڈونیشیا میں ماﺅنٹ میراپی آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث قریبی علاقوں میں درختوں، گھروں سمیت ہر چیز پر راکھ کی تہہ جم گئی۔ راکھ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ شدید راکھ کے باعث ریلوے اور طیاروں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع ممکنہ خطرات کے پیشں نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …