جمعرات , 25 اپریل 2024

اب ٹوئٹس 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائیں گی

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئی آزمائشی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی اسٹوریز کی طرح ٹوئٹس 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے برازیل میں ’فلیٹ‘ کے نام سے ایک آزمائشی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے اگر کسی صارف نے کسی کی بھی ٹوئٹ دیکھنی ہو تو وہ اس شخص کی پروفائل پکچر پر کلک کر کے متعلقہ ٹوئٹ دیکھ کر اسے براہ راست جواب دے سکتا ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ویب سائٹ کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا اور زیادہ لوگوں کو اس پلیٹ فارم سے جوڑنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت اپنے ٹوئٹ کے ردعمل میں دیئے گئے مخصوص کمنٹ کو ہائیڈ (چھپا) سکتے تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہمیں امید ہےکہ فلیٹ فیچر ایسے لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جو اپنی اچانک یا محدود سوچوں کو ٹوئٹ کرنا پسند نہیں کرتے

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …