جمعرات , 18 اپریل 2024

ایشین پیرا اولمپک کمیٹی کا معذور ایرانی ویٹ لفٹر کے انتقال پر اظہار تعزیت

تہران: ایشین پیرا المپک کمیٹی کے سربراہ نے ایرانی قومی اولمپک کے سربراہ کو معذور ایرانی ویٹ لفٹر "سیامند رحمان” کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کردیا۔”مجید راشد” نے بدھ کے روز "محمود خسروی وفا” کے نام سے ایک خط میں رحمان کو نہ صرف پاور لفٹنگ میں صف اول کے کھلاڑی ، بلکہ دنیا کا ایک متاثر کن شخص بھی قرار دیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپر ہیوی ویٹ لفٹر اور پیرالمپک کے سب سے طاقتور کھیلاڑی کو یکم مارچ میں گھر میں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ اس دنیائے فانی کے رخصت ہوگئے۔

واضح رہے کہ سیامند رحمان نے ریو میں منعقدہ 2016 پیرا اولمپک مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 310 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر نئی تاریخ رقم کرلی۔اس کے بعد انہوں نے قازقستان میں منعقدہ 2019 عالمی پاورلفٹنگ مقابلوں کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔رحمان نے لندن میں منعقدہ 2012 پیرا اولمپک مقابلوں کے طلائی تمغے سمیت ریو میں منعقدہ 2016 کے پیرا المپک مقابلوں کے طلائی تمغے کو حاصل کیا تھااس کے علاوہ انہوں نے مختلف عالمی مقابلوں میں 5 طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔
انہوں نے ایشیایی مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عرصوں میں 3 طلائی تمغموں کو اپنے نام کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ سیامند رحمان 1988ء میں ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر اشنویہ میں پیدا ہوگئے اور 2009ء میں ایرانی معذور قومی پاورلفٹنگ ٹیم میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …