جمعرات , 18 اپریل 2024

ساتو یں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ اختتامی مرحلے کی طرف تیزی سے گامزن ہے، میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹاپ فور میں پہنچ چکی ہیں، میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چاروں ٹیموں کی کپتانوں کے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 عالمی کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میگا ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان سیمی فائنلز جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو اپنے آخری گروپ میچ میں 4 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اپنے آخری گروپ میچ میں 46 رنز سے ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جنوبی افریقن ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کے باعث سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ بین الاقوامی سطح پر حال ہی میں کامیاب ٹرائلز کے بعد میگا ایونٹ میں پہلی بار فرنٹ فٹ نو بال ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …