جمعہ , 19 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید 15 کیسوں کی تصدیق

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مزید 15 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ یو اے ای کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے 15 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔گذشتہ روز کرونا وائرس کے سامنے آنے والے مریضوں میں 38 سالہ ایک چینی باشندہ شامل ہے جب کہ ایک 10 سالہ بچے میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں اس وائرس کے وجود میں آنے کے بعد سے مملکت میں حکومت اور تمام ادارے اس وائرس کا پتا چلانے اور اس کی روک تھام کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے کے لیے اعلی ترین طبی معیارات کے مطابق حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔متاثرین کو دوسرے شہریوں سے الگ تھلگ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار اور صحت کےمعیار پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ کرونا سمیت کوئی دوسری متعدی بیماری نہ پھیل سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …