جمعہ , 19 اپریل 2024

کویت : مکان میں خوفناک آتشزدگی، 8 بچے ہلاک

کویت سٹی : مکان میں ہولناک آتشزدگی نے 8 بچوں کو لقمہ اجل بنا دیا، مرنے بچے سگے بھائی تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی صباح سٹی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 سگے بھائی جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے 5 بچوں کو بچالیا۔محکمہ شہری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز آگ صبح وقت بھڑکی تھی اور واقعے کے وقت گھر میں دو خادمائیں موجود تھی جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے سب سے بڑے بچے کی عمر 14 جبکہ سب چھوٹے بچے کی عمر 8 برس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ تخریب کاری کا نتیجہ ہے، زیر حراست خادمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مفرور خادمہ صوفے میں آگ لگاکر فرار ہوگئی تھی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچائے جانے والے پانچ بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت گھر میں دھواں بھرنے کے باعث خراب ہوئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …