بدھ , 24 اپریل 2024

شہزادہ اینڈریوکا امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے خلاف جنسی جرم کی تحقیقات میں تعاون سے انکار

شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ دوئم کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے خلاف جنسی جرم کے خلاف تحقیقات میں ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر نیویارک کے اٹارنی جنرل جیوفرے برمین نے کہا کہ شہزادہ اینڈریو نے تحقیقات میں تعاون کرنے کی بجائے اس سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات پیش کیے بغیر تحقیقات میں آگے بڑھنے کے لیے دیگر طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ شہزادہ اینڈریو نے گزشتہ سال کے آخر میں برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جیفری ایپسٹن کے ساتھ اپنی دوستی کا دفاع کیا جس کے بعد تنقید ہونے پر شاہی خدمات سے دستبردار ہو گئے، دریں اثنا  59 سالہ شہزادہ اینڈریو نے 17 سالہ دوست ورجینیا گیوفر کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزامات کو مسترد کر دیا ورجینیا گیوفر نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ انہیں ایسپٹین کے کئی دوستوں کے پاس اس وقت جنسی تعلقات کے لئے بھیجا گیا جب ان کی عمر 17 سال تھی ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …