منگل , 23 اپریل 2024

بورس جانسن اپنے اسلاموفوب نہ ہونے کی یقین دہانی کرائیں، ناز شاہ

لندن: بریڈ فورڈ ویسٹ سے لیبر ایم پی ناز شاہ نے وزیراعظم بورس جانسن پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا کے نمٹنے کے حوالے سے اپنے مسلم آبا و اجداد کی روبس کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ برطانوی مسلمانوں کو یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ اسلاموفوب نہیں ہیں ۔ ریاض احمد کی ریلیز ہونے والی حالیہ شارٹ فلم اور نئے البم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ برطانیہ بھر میں ہیٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایمی ایوارڈ وننگ ایکٹر اور میوزیشن ریاض احمد نے ایک سخت نیا البم اور شارٹ فلم دی لانگ لڈ بائی ریلیز کی ہے جو ملک میں بہت سی برطانوی اقلیتوں کے دل شکستہ ناپسندیدہ احساس کا بھرپور اظہار کرتی ہے جہاں ہیٹ کرائم بڑھ رہے ہیں اور منافرت پر مبنی تقاریر عوامی زندگی کومتاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے مسلمانوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے اور میں ہائوس کے ارکان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ان کی آواز کو سنیں اور تشویش کو دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیاوزیراعظم اپنے مسلم آبا و اجداد کے روبس کے پیچھے چھپے بغیر ہاں کہہ سکتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ ایسا ہے یا انجیر کے پتے سے چمٹے رہیں کہ ان کی کابینہ کے سابق چانسلر (ساجد جاوید) کی موجودگی نے انہیں موقع فراہم کیا تھا، یا ایک انتہائی سنگین ایشو پر ممکنہ طور پر منقسم ہونے کی جھلک کو نمایاں کرتا ہے جو کہ اینٹی سیمیٹزم ہے۔ ان کی پارٹی میں اسلامو فوبلیا کے حوالے سے 300 شکایات تھیں کیا وہ مجھے صرف یہ یقین دہانی کروا سکتے ہیں کہ وہ برطانیہ کے مسلمانوں کو یہ یقین دلانے کیلئے کیا کر رہے ہیں کہ ان کا وزیراعظم اسلاموفوب نہیں ہیں اور ان کی تشویش کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ بورس جانسن نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے میں ان (مس شاہ) کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری پارٹی ، ہماری کنزرویٹو پارٹی میں منافرت یا ریسزم کی قطعا کوئی جگہ اور گنجائش نہیں ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ان کی پارٹی کے بارے میں بھی یہی بات کہوں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …