ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا وائرس: پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کا انعقاد خطرے میں

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچز کی سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے دونوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے ساتھ رابطے بڑھا دیئے ہیں، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کی ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت سے بھی اس سلسلہ میں مشاورت شروع کر دی ہے۔ کراچی میں سیریز کے حتمی انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے میچز کو کراچی سے لاہور شفٹ کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کی ضلعی حکومت کو واضح کیا ہے کہ عام طور پر ٹیسٹ میچز کے دوران شائقین کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس آپشن پر بھی غور شروع کر دیا ہے کہ واحد ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کے لیے بھی شائقین کرکٹ کی تعداد کو محدود رکھا جائے تاکہ کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے اینے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرینگے اور رواں ماہ کے آخر تک صورتحال کا جائزہ لیکر ہی کوئی فیصلہ کرینگے۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …