ہفتہ , 20 اپریل 2024

خلا میں پیشاب کو پینے کے صاف اور شفاف پانی میں تبدیل کرنے والی جدید مشین تیار

کراچی: خلا میں پینے کا پانی بہت نایاب ہے اور خلابازوں کیلئے زمین سے پانی لیجانا آسان نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود خلابازوں کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پسینے حتیٰ کہ پیشاب کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ ایک ایسے موقع پر جب امریکا 2024ء میں چاند پر ایک مرتبہ پھر اپنا قدم رکھنے کیلئے پر تول رہا ہے، ناسا دن رات محنت کرکے اپنا سسٹم جدید ترین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی کوشش کے تحت ناسا آئی ایس ایس پر پانی کی ریکوری کے جدید نظام پر کام کر رہا ہے جس میں پیشاب کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔ انوائرمنٹل کنٹرول اینڈ لائف سپورٹ سسٹم (ای سی ایل ایس ایس) کی پروجیکٹ مینیجر جینیفر پروٹ کہتی ہیں کہ گزشتہ 12؍ برس کے آربیٹل آپریشن میں ہم نے جو بات سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ خلا میں موجود ہارڈ ویئر پائیدار نہیں ہے، اسی سبق کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے یورین ڈسٹیلیشن اسمبلی تیار کی ہے جو سابقہ مشین کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہے اور اسے چاند، مریخ یا اس سے بھی آگے کے مشن کیلئے لیجایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …