جمعرات , 25 اپریل 2024

ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے انڈر19 کے کپتان اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روہیل نذیر نے کی، ان کے ساتھ ذیشان اشرف اوپننگ کے لیے میدان میں اترے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی شامل نہیں ہے، وہ پہلے ہی کورونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔واضح رہے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز بند کراؤنڈ میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شائقین کی انٹری مکمل طور پر بند ہے البتہ پی سی بی کے منظور شدہ مخصوص افراد ہی جاسکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …