جمعہ , 19 اپریل 2024

امیر قطر کا ایران کوفوری طور پر طبی امداد ارسال کرنے کا حکم

امیر قطر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو فوری طور پر طبی امداد ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی  نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کو فوری طور پر طبی امداد ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امیر قطر نے ایران میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے ۔ قطر کے امیر نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایران کو طبی امداد ارسال کریں۔قطر کی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں اوراس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں  باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …