جمعہ , 19 اپریل 2024

جاپان میں ہنگامی حالت کے اعلان کی صورتحال نہیں ہے:وزیراعظم شنزوآبے

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی صورتحال نہیں کہ انہیں نئے منظور شدہ قانون کے تحت ہنگامی حالت کے اعلان کی ضرورت محسوس ہو۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کے اعلان کا اختیار دینے والا قانون ہفتے کے روز منظور کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شنزوآبے کا کہنا ہے کہ جاپان میں ہنگامی حالت کے اعلان کی صورتحال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ د یگر ممالک کے مقابلے میں جاپان میں وائرس کی صورتحال قابو میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …