جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس: بنگلہ دیش نے یوروپ جانے والی تمام پروازیں کردیں ملتوی

بنگلہ دیش نے کورونا وائرس (Coronavirus) (كووڈ -19) کے دو نئے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے برطانیہ کے علاوہ یوروپ جانے والی تمام پروازوں کو 31 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد موالمومن نے ڈھاکہ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ معطلی پیر سے شروع ہوکر 31 مارچ تک نافذ رہے گی۔بنگلہ دیش نے کورونا وائرس (Coronavirus)  (كووڈ -19) کے دو نئے۔کیس کی تصدیق ہونے کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے برطانیہ کے علاوہ یوروپ جانے والی تمام پروازوں کو 31 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد موالمومن نے ڈھاکہ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ معطلی پیر سے شروع ہوکر 31 مارچ تک نافذ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے بنگلہ دیش کے ساتھ پروازیں ملتوی کی ہیں، ان کے مسافروں کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ پابندی ان ممالک پر بھی نافذ ہوگی جو پہلے سے ہی اپنی سرحدوں میں داخلہ پر پابندی عائدکر چکے ہیں جن میں ہندوستان، سعودی عرب، کویت اور قطر جیسے ممالک شامل ہیں۔وزارت صحت کے تحت بنگلہ دیش کے انسٹی ٹیوٹ آف اپیڈمیولوجی ، ڈیزیز کنٹرول اینڈ ریسرچ (آئی ای ڈی سی آر ) کے چیف سائنٹسٹ اے ایس ایم عالمگیر نے کہا کہ حال ہی میں اٹلی اور جرمنی سے آئے دو مریضوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …