بدھ , 24 اپریل 2024

بحرین میں کرونا وائرس سے پہلی وفات اور کویت میں 11 نئے کیس

بحرین میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے سبب پہلی وفات ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت نے پیر کے روز بتایا کہ وائرس سے متاثر ہو کر وفات پانے والی خاتون شہری کی عمر 65 سال تھی۔ وزارت صحت نے واضح کیا کہ مذکورہ خاتون کو دن رات طبی نہگداشت اور علاج کی خدمات فراہم کی جا رہی تھیں۔ انہیں علاج کی غرض سے طبی قید کے لیے مختص ایک مرکز میں رکھا گیا۔بحرین کی وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ کرونا سے متاثرہ دیگر مریضوں کی حالت مستحکم ہے ،،، سوائے ایک مریض کے جس کو خصوصی نہگداشت کے تحت رکھا گیا ہے۔ ان تمام متاثرین کو طبی پروٹوکول کے مطابق بین الاقوامی معیار پر منظور شدہ ہدایات کی روشنی میں علاج اور طبی نگہداشت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ بحرین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 214 ہو چکی ہے۔ ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو ایران سے واپس لوٹ کر آئے ہیں۔

دوسری جانب کویت کی وزارت صحت کے نئے اعلان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 11 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس طرح ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 123 ہو گئی ہے۔پیر کے روز وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں زور دیا کہ اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے قرنطینہ کے اصول و ضوابط کی پابندی کی جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ ہفتے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …