ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی فٹبالرز کی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد

 رشت: دو ایرانی فٹبال کھیلاڑیوں "سید جلال حسینی” اور "علی کریمی” نے صوبے گیلان میں کرونا وائرس کا شکار افراد کے علاج کیلئے طبی سہولیات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کو بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق، حسینی کی پہلی طبی امدادی کھیپ آج بروز اتوار کو صوبے گیلان کے شہر رشت میں بھیجی گئی۔ان خیالات کا اظہار صوبے گیلان کی فٹبال تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "علیرضا وہابی” نے اتوار کے روز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید جلالی حسینی کیجانب سے 2 ہزار پیکچز پر مشتمل دی گئی امداد، انزلی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے جن کو تیار کرنے کے بعد بانٹا جائے گا۔وہابی نے کہا کہ یہ امداد 4 موٹرائیزڈ اسپرائرز سمیت اعلی حجم کے جراثیم کُشوں، صحت اور خوراک سے متعلق پیکیجز پر مشتمل ہیں جو لوگوں کی ضرورت کے مطابق ان کے درمیان بانٹے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ امداد بھی مختلف طبی سازو سامان اور سہولیات پر مشتمل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سید جلال حسینی ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپٹن ہیں اور اب بھی پرسپولیس فٹبال کلب میں بحثیت کپٹن کے سرگرم ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی نامور سابق فٹبالر علی کریمی نے بھی صوبے گیلان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کی امدادی کھیپ بھیج دی۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …