ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران و برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مختلف مسائل من جملہ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینگ راب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، جوہری معاہدہ، علاقائی اور قونصلی مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر جواد ظریف نے کورونا کی روک تھام کیلیے تین یورپی ممالک کی جانب سے دی گئی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس نازک حالات میں برطانیہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …