جمعہ , 19 اپریل 2024

موڈیز نے پاکستان کی شرح نمو کی پیش گوئی کم کرکے 2.5 فیصد کردی

اسلام آباد: موڈیز انویسٹر سروس نے منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی رواں مالی سال کی شرح نمو کی پیش گوئی کم کرکے 2.5 فیصد کردی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں نیو یارک کی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جی ڈی پی کی شرح نمو کا 3 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد نمو بتائی گئی تھی۔

موڈی نے کورونا وائرس کے اثرات پر اپنے تازہ ترین ‘علاقائی کریڈٹ آؤٹ لک اپ ڈیٹ’ میں کہا کہ ‘اے پی اے سی کے لیے خطرات کم ہورہے ہین جن میں کمزور یورپی اور امریکی معیشتیں شامل ہیں’۔انہوں نے پیش گوئی کہ چین کے لیے شرح نمو 4.8 فیصد ہوگئی جو پہلے 5 فیصد بتائی گئی تھی اور یہ معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور برآمدات کی طلب میں کمی کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی اے سی خطے کے لیے نظر ثانی کی گئی پیش گوئی کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے سفری پابندیوں اور آئی سولیشن اقدامات سمیت حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

موڈیز کے نائب صدر کرسچن ڈی گزمان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارا بنیادی منظر نامہ 2020 کے پہلے نصف حصے میں کھپت کی سطح میں کمی اور پیداوار اور فراہمی میں مسلسل رکاوٹوں بتاتا ہے اس کے بعد سال کے دوسرے نصف حصے میں بحالی ہوگی’۔قلیل مدت میں یہ منفی رسد اور طلب ظاہر کر رہا ہے اور اگر رکاوٹیں طویل ہوئیں تو عالمی بحران کا خطرہ زیادہ ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …