ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس بارے سپام کے طور پر نشان زد پوسٹس بحال کردی گئی ہیں : فیس بک

فیس بک نے کہا کہ اس نے کورونا وائرس اور دیگر عنوانات بارے غلطی سے سپام کے طور پر نشان زد ہوجانے والی پوسٹیں بحال کردی ہیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کے نائب صدر گائے روزن نے ٹویٹ کیا کہ فیس بک کا خود کار نظام جو گستاخانہ ویب سائٹوں کے لنکس اور بہت ساری دوسری غلط پوسٹوں کو ہٹاتا ہے اس میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز فیس بک نے جائز خطوط اور مضامین کورونا وائرس سے متعلق خبروں وغیرہ کو بھی فضول پوسٹوں کے طور پر ظاہر کیا جس سے فیس بک کے صارفین مشتعل ہوئے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ فیس بک نے صحت عامہ کے بحران کے دوران قیمتوں میں اضافے کوروکنے کے لئے چہرے کے ماسک اور دیگر طبی آلات کے اشتہارات پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …