ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا : کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ، ترکی میں بھی ایک شخص چل بسا

واشنگٹن/ انقرہ : کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہوکر مزید 6 امریکی شہری ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والی عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث اٹلی اور اسپین کے بعد امریکا میں بھی ہلاکتوں میں تیزی آگئی، گزشتہ روز امریکا میں مزید چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں 98 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد امریکا کی 50 ریاستوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6509 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے نیویارک کو لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا 6509 افراد میں سے 1500 متاثرہ افراد کا تعلق امریکی ریاست نیویارک سے ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …