جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارتی حکومت کا بڑا اعلان؛کرونا کے مریضوں پر اسٹمپ لگائی جائے گی،

نئی دہلی : بھارت میں ریاستی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کے ہاتھوں پر اسٹمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ انوکھا اقدام عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے اٹھایا ہے، اسٹمپ وائرس میں مبتلا ان افراد کے ہاتھوں پر لگائی جائے گی جنہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے گھر سے باہر نکلے تو یہ سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور سزا کے طور پر انہیں سرکاری قرنطینہ میں منتقل کردیا جائے گا۔مہاراشٹرا کے وزیر صحت راجیش ٹوپ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرونا سے متاثرہ افراد کے بائیں ہاتھ پر ٹھپّہ لگایا جائے گا تاکہ ان کی شناخت آسانی سے کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ کوویڈ 19 میں مبتلا مریضوں کے ہاتھ پر ٹھپہ لگانے کےلیے اسی سیاہی کا استعمال کیا جائے گا جو دوران انتخابات ووٹ ڈالنے کےلیے استعمال کی جاتی ہے۔اسٹمپ پر متاثرہ شخص کو کتنے دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا ہے کی تاریخ درج ہوگی اور اس سے لوگوں کو بھی متاثرہ شخص کی شناخت میں آسانی ہوگی۔خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے عالمی وبا کرونا نے بھارت میں 147 افراد کو متاثر کیا جبکہ 3 شہری اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …