بدھ , 24 اپریل 2024

IMF کا کورونا سے متاثرہ ممالک کو 10 کھرب ڈالر قرضہ دینے کا فیصلہ

نیو ہیمپشائر : عالمی مالیاتی فنڈ نے کورونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث معاشی مشکلات کے شکار ممالک کو10کھرب ڈالر تک قرضہ صفر شرح سود پر دینے کا اعلان کیا ہے،قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو50ارب ڈالر، کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10ارب ڈالر تک دیا جائیگا،۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 10 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جب کہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنےامور چلانے کے لیے کچھ سہارا مل سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …