ہفتہ , 20 اپریل 2024

معاشی بدحالی کا خطرہ، فرانس اور اٹلی کا صنعتیں قومی تحویل میں لینے پر غور

پیرس، لندن: معاشی بدحالی کے خطرے کے باعث فرانس اور اٹلی نے صنعتیں قومی تحویل میں لینے پر غور کیا ہے ، فرانسیسی حکومت نےکاروباری اداروں کیلئے 45 ارب یورو امدادکا اعلان کیا ہے، دوسری جانب تیل کی عالمی قیمتیں 29ڈالرز فی بیرل تک آپہنچی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق فرانسیسی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے بخوبی نمٹنے کے لئے کاروباری اداروں کو 45ارب یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ برونو لی مائیر نے منگل کو امدادی پیکیج کا باقاعدہ طور پراعلان کرتے ہوئے کہا کہ 45 ارب یورو (50 بلین ڈالر) کے امدادی پیکیج کی مدد سے مختلف کاروباروں سے وابستہ کارکنوں کو وائرس کا مقابلہ میں مدد فراہم کی جا سکے گی۔ لی مائیر نے مزید کہا کہ 2020 ءمیں شرح نمو(جی ڈی پی) میں ایک فیصد کمی آنے کا امکان ہے۔ غیرملکی خبر رساںادارے کےمطابق معاشی بدحالی کےخطرے کے باعث فرانس بڑی صنعتیں قومی تحویل میں لینے پر غور کر رہا ہے، وزیر خزانہ نےکہا کہ وہ بڑی صنعتوں کے تحفظ کیلئے کسی بھیاقدام سے گریز نہیں کرینگے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …