جمعہ , 19 اپریل 2024

روس نے اسد قوتوں کے حملوں کی آڑ میں ترک فوجیوں کا قتل کیا، مائیک پومپیو کا دعوی

متحدہ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے شامی شہر ادلیب کے موضوع پر ترکی کا ساتھ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے شامی حکومت کی بمباری کے حوالے سے کہا کہ”ہم سمجھتے ہیں کہ روس نے ان حملوں کے دوران بیسیوں ترک فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔”مائیک پومپیو نے دفتر ِ خارجہ میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے بتایا کہ "روس اور ایران کا تعاون حاصل ہونے والے ادلیب حملوں کی بنا پر ایک ملین کےقریب شہریوں کو اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا ہے، ہم شام میں سیاسی حل کی اپیل کو دہراتے ہیں۔”پومپیو نے ادلیب کے سول بنیادی ڈھانچوں کے اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کی بمباری سے تباہ و برباد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ روس نے ان حملوں کی آڑ میں درجنوں ترک فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ہمیں اس بات پر یقین ہے۔ ہم نیٹو کے اتحادی ملک کے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم ترکی کو اضافی امداد فراہم کرنے کی سوچ و بیچار کو جاری رکھیں گے۔”

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …