ہفتہ , 20 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات کی لیبیا میں ہفتر کو غیر قانونی طریقے سے ایندھن کی فراہمی

لیبیا میں ، طرابلس کی  نیشنل پٹرولیم اتھارٹی (این او سی) کے سربراہ ، مصطفیٰ ثنا اللہ نے متحدہ عرب امارات  کی   خلیفہ ہفتر کو طیارے کاا یندھن  فراہم کرنے  کی مذمت کی ہے۔  انہوں نے کہا ہے  کہ اقوام متحدہ کی جانب سے  ہفتر کے زیر کنٹرول  ملک کے مشرقی  حصے میں ایندھن  کی ترسیل   پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود متحدہ عرب امارات  ہفتر کے زیر کنٹرول علاقے   میں ایندھن  فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے  جو کہ بین الاقوامی قوانین  کی خلاف ورزی ہے۔

نیشنل پٹرولیم اتھارٹی نے پیر کی شام جاری کردہ اعلامیے میں   کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے اور ایندھن سے بھرے  ہوئے  "گلف پیٹرولیم 4”  نامی بحری جہاز کئی دن تک بن غازی کی بندرگاہ میں لنگر انداز رہا ہے۔نیشنل پٹرولیم اتھارٹی  ہی لیبیا میں ایندھن کی درآمد کرنے والا  باضابطہ ادارہ ہے  اور ادارے کے مطابق  متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون  کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …