جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب کا کرونا بحران پر ‘جی 20’ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر’جی 20′ ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رواں سال ‘جی 20’ اجلاس کی صدارت کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے جی 20 اجلاس کے تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب دیگر تمام ارکان کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘جی 20’ کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ عالم وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے جی ٹونٹی ممالک کو متفقہ پالیسیاں اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …