بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین کو 15 دن گھر سے کام کرنے کی ہدایت

سعودی حکومت نےبدھ کے روز نجی شعبہ کے کاروبارکے لئے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی بہبود نے نجی شعبے کے دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 15 دنوں کے لئے دفاتر بند کر کے اپنے ملازمین سے گھروں میں محدودرہ کر کام جاری رکھیں۔ان دفاتر کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ دفاتر میں موجود ملازمین کی تعداد کو کم کر کے صرف ضروری ملازمین کو بلائیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی احکامات کی روشنی میں کام جاری رہ سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …