جمعرات , 25 اپریل 2024

کرونا کی ویکسین کی تیاری میں ڈیڑھ سال بھی لگ سکتا ہے: مارک ایسپر

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرنے کہا ہے کہ کرونا کی ویکسین کی تیاری میں ایک سال سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ایسپرنے منگل کے روز کہا کہ کچھ نجی کمپنیاں جلد ایک ویکسین تیار کرنے کی توقع کرتی ہیں۔ایسپر نے وزارت دفاع (پینٹاگان) کے دیگر ملازمین اور اپنے نائب سمیت خود کو کرونا کے شبے میں الگ کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے مصنوعی آکسیجن کے ایک ہزار آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

پینٹاگان کے ترجمان جوناتھن ہافمین نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا ہم وزیر دفاع کو قرنطینہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارک ایسپر سے ملاقاتیوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج میں کرونا کے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے اس میں 10 نئے کیسز کااضافہ ہوا۔قابل ذکر ہے کہ امریکا میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 4275 تک پہنچ گئی ہے حالیہ ایام میں 739 واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اموات کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …