جمعہ , 19 اپریل 2024

چين نے امریکی صحافیوں کو ملک بدر کردیا

چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے تمام صحافی آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے تمام صحافی آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں ۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے وہ تمام امریکی صحافی جو اس وقت چین میں موجود ہیں اور نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کےلیے کام کررہے ہیں، وہ سب کے سب آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔چینی حکومت نے ان اخبارات کے علاوہ وائس آف امریکہ اور ٹائم میگزین سے یہ بتانے کا مطالبہ کیا ہے کہ آخر ان کے چینی بیورو آفسز میں کیا چل رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 3 مارچ کے روز امریکہ میں چین کی پانچ سرکاری خبر رساں ایجنسیوں میں کام کرنے والے چینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 100 تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ چینی اقدام اسی کا ردِعمل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …