بدھ , 24 اپریل 2024

کورونا وائرس :سی این این نے نشریات روک دیں

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نجی ٹی وی چینل سی این این فلپائن کی عمارت میں موجود ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوجانے کے بعد سی این این فلپائن نے چینل کی نشریات کو 24 گھنٹوں کیلئے روک دیا۔امریکا کی تمام ریاستیں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں ہیں، امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم کیلیفورنیا میں تقریباً 8 ملین آبادی کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مہلک مرض سے نمٹنے کے لیے کیلی فورنیا کے گورنر نے ایک ارب ڈالر فنڈ دینے کی منظوری دے دی، واشنگٹن کے گورنر نے200 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

سعودی عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 171 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مسجدوں میں نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی تھی اور سعودی حکام نے فوڈ اور صحت کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹرز میں تمام کام 15 دن کیلئے معطل کردیا۔دوسری جانب بھارتی وزیر صحت نے کہا ہے کہ بھارت میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد147 ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …