جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ معیشتی اور طبی پابندیوں کو خاتمہ کرے: ایران

اسلام آباد: پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران مخالف معیشتی اور طبی پابندیوں کو خاتمہ دینا ہوگا ورنہ ان کے چہرے دنیا بھر کے ضمیر کی عدالت سے زیادہ ناگوار ہوجاتے ہیں۔یہ بات "احمد محمدی” نے بدھ کے روز”کورونا وائرس کا پھیلاؤ، امریکی انسانی حقوق کے دعووں کا دوبارہ تجربہ” کے نام سے اپنے مضمون ، جس کو انگریزی زبان پاکستانی اخبار فنانشل ڈیلی میں شائع کیا گیا، میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف ٹرمپ کے ظالمانہ رویہ اور وائٹ ہاؤس کی انسانیت کے خلاف پالیسیوں کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کی جاتی ہیں۔

محمدی نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی جمہوریہ ایران ان ممالک میں سے ہے کہ اس وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے مگر ایرانی حکومت اور  فوجی فورسز اس کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری قوم اور پوری دنیا کی دوسری قوموں کی کوششوں کے درمیان اہم فرق یہ ہے کہ ایرانی قوم تاریخ کے سب سے سفاک اور ظالمانہ معاشی اور طبی دہشت گردی کا شکار ہے جو 2018 کے مئی مہینے میں امریکہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کے ساتھ پیش آیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی پابندیاں بڑی رکاوٹ ہیں اور ایرانی قوم اس وائرس سے نمٹنے کے علاوہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعوی کرنے والی حکومت جو انسانیت سمیت صحت کے حق کو نظر انداز رکھتا ہے کو مقابلہ کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …