ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھیپھڑوں کا انفیکشن کے علاج کی دوائی تیار

تہران: ایرانی محققین نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے پھیپھڑوں کا انفیکشن کے علاج کی دوائی کو تیار کیا۔ان خیالات کا اظہار ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کمیٹی کے سربراہ "مصطفی قانع” نے منگل کے روز صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوا تین موجودہ دوائیوں کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے جو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کے دورانیہ کو 4 دنوں تک کم کرتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے پھیپھڑوں میں انفلیمینش کے سبب سانس کی شدید تکلیف پیدا ہوتی ہے اور جسم میں ضرورت کے مطابق آکسیجن نہیں پہنچ پاتی۔ اس کی وجہ سے گردوں کی صفائی کا عمل رک جاتا ہے اور آنتوں کی تہیں خراب ہو جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ کہ اگلے ہفتے سے ملک میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس کی پروڈکشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …