ہفتہ , 20 اپریل 2024

پابندیوں کی منسوخی کیلئے ایران کیساتھ ہیں: اسمارٹ سٹیز کی عالمی تنظیم

شیراز:- اسمارٹ شہروں کی عالمی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہم ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار "کیونگ یول لی” نے کرونا وائرس کی روک تھام پر امریکی ظالمانہ پابندیوں کے بُرے اثرات سے متعلق ایرانی جنوبی شہر شیراز کے میئر کے لکھے گئے خط کے جواب میں کیا۔انہوں نے دنیا اور ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بحثیت جنوبی کوریا کے ایک شہری جس کا ملک کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر ہوگیا ہے، کے ایران میں کوویڈ-19 سے رونما ہونے والے بحران اور دکھ درد کو بخوبی سمجھتا ہوں۔کیونگ یول لی نے کہا کے کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اس مشکل صورتحال سے گرز کر اس بحران پر قابوپالیں گے۔

انہوں نے امریکی پابندیوں کو کرونا وائرس کی روک تھام میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔کیونگ یول لی نے کہا کہ شیراز اس تنظیم کے ایک قابل قدر ممبر کی حیثیت سے خوشحال، ہوشیار اور زیادہ فعال رہنے کے قابل ہے اورعالمی ادارہ برائے پائیدار اسمارٹ سٹیز (وی او جی او) اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کرے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیراز کے میئر نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی تنظیموں اور شیراز کے سسٹر سٹیز کو لکھے گئے خطوط میں اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکی پابندیوں نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی کوششوں کو بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے ان عالمی تنظیموں سے ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …