بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی نوجوان کا ماسک پروڈکشن مشین کی تیاری سے کوویڈ-19 کے بحران کا مقابلہ

شہرکرد: ایک ایرانی ذہین نوجوان نے ماسک پروڈکشن میشن کے ڈیزائن اور تعمیر سے ملک کے اندر کرونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی جنوبی علاقے شہرکرد سے تعلق رکھنے والے ذہین نوجوان "ایمان اکبریان دہکردی” نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصے پہلے الٹراسونک ماسک مشین بنانے کا ارادہ کیا تھا لیکن اب ملک میں کرونا وائرس پھیلنے اور صوبے میں ماسک کی فوری ضرورت کے پیش نظر اس مشین کی تعمیر کومزید تیز کردیا اور اب اس کے آپریشنل کرنے کے مرحلے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی عوام اور طبی ٹیموں کو فیس ماسک کی بہت ضرورت ہے اس لئے میں بڑے پیمانے پر ماسک تیار کرنے کی کوشش کرر ہا ہوں تا کہ اس کی ضرورتوں کو پورا کرسکوں۔اس ایرانی ذہین نوجوان نے کہا کہ انہوں نے ماسک تیار کرنے کے متعدد منصوبے ڈیزائن کیے ہیں جو مناسب موقع پر ان کو رجسٹر کریں گے۔ایمان اکبریان دہکردی کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ ماسک پروڈکشن میشن، روزانہ 30 ہزار ماسک تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر 16 ہزار 169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 988 افردا کا انتقال ہوگئے اور 5 ہزار 389 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …