جمعرات , 25 اپریل 2024

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

مہلک کورونا وائرس سے گلگت بلتستان میں پہلی موت کی تصدیق ہوگئی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 90سال تھی اور اس کا تعلق چلاس سےتھا۔انہوں نے بتایا کہ انتقال کرجانے والا شخص 4دن سے سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج تھا، اور اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔خیال رہے کہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …