ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین نے کورونا کو دی شکست زندگی کی رونقیں بحال

چین نے کافی جدوجہد اور قومی عزم سے بالآخر کورونا کو شکست دے دی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مرکز چین میں زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آرہی ہے۔ ملک کے 34 میں سے 13 صوبوں میں کورنا وائرس پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ 81 ہزار تصدیق شدہ کیسز میں سے 69 ہزار صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ چین میں وبا کا مرکز صوبہ ہوبی رہا جہاں اب رفتہ رفتہ طبی عملے پر دباؤ کم ہوتا جارہا ہے اور وہاں اب صرف 10 ہزار کیسز ہی باقی بچے ہیں۔ کئی شہروں میں سفری پابندیاں ختم اور سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 67 ہزار سے زائد جب کہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 309 ہوگئی، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 80 فی صد مریضوں کی حالت متوازن، 13.8 فی صد سنجیدہ نوعیت کے اور 6.1 فی صد تشویش ناک حالت میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …