جمعہ , 19 اپریل 2024

شمالی کوریا نے امریکا کو پھر آنکھ دیکھائی

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دو جدید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔یونھاپ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا کہ ان دونوں میزائلوں کا تجربہ شمالی پیونگان شہر میں کیا گیا۔شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردےگا۔ فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ پڑ گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …