منگل , 23 اپریل 2024

اب پتہ اسرائیلیوں چلا کو کہ محاصرہ اور ناکہ بندی کیا ہوتی ہے!

اسرائیل کے ایک سینئر صحافی اور مقالہ نگار جدعون لیوی نے ہارٹض اخبار میں اپنے مقالے میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس سے ہمیں یہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کا محاصرہ اور ناکہ بندی کرکے وہاں کے رہنے والوں کی زندگي کس طرح جہنم بنا دی ہے۔

لیوی نے لکھا کہ بس ایک دو دن کی بات ہے، پورا اسرائیل، غزہ پٹی کی طرح ناکہ بندی کی حالت میں چلا جائے گا۔ انہوں نے آگے لکھا کہ فلسطینی اسی طرح کے حالات میں کئی عشروں سے زندگی گزار رہے ہیں، ذرا غزہ کے بارے میں سوچئے، جہاں گزشتہ 14 سال کے اندر نوجوانوں اور بچوں نے آسمان میں ایک بھی مسافر طیارہ نہیں دیکھا اور وہاں کا کوئی بھی شخص چھٹیاں گزارنے کے لئے ہوائی سفر پر نہیں گیا، وہ اس کا خواب بھی نہيں دیکھ سکتے۔اسرائیلی صحافی نے لکھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اب دنیا ختم ہونے والی ہے۔اسرائیلی حکومت نے ایک ہفتے کے لئے لوگوں سے کہا ہے کہ گھروں میں رہیں اور صرف دوا اور غدائیں اور کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لئے ہی باہر نکلیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 537 ہو گئی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …